5 اکتوبر، 2026، 5:08 PM

سیستان و بلوچستان میں مسلح حملے میں دو پولیس اہلکار شہید

سیستان و بلوچستان میں مسلح حملے میں دو پولیس اہلکار شہید

سیستان و بلوچستان کے شہر ایرانشہر جانے والی شاہراہ پر گشت پر مامور پولیس پر مسلح حملے کے نتیجے میں مازندران سے تعلق رکھنے والے دو پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بمپور پولیس کمانڈ کے نوکجو چوکی کے اہلکار بمپور سے ایرانشہر جانے والی شاہراہ پر گشت اور عوام کی سکیورٹی کو یقینی بنانے میں مصروف تھے کہ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

اس حملے کے دوران ساری شہر سے تعلق رکھنے والے سیکنڈ لیفٹیننٹ امیرحسین قاسمی اور آمل شہر سے تعلق رکھنے والے فرسٹ سارجنٹ نظام دست گشادہ شہید ہوگئے۔

اس واقعے میں پولیس کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔

واضح رہے سیستان و بلوچستان میں تکفیری اور امریکی و غاصب صیہونی آلہ کاروں کی مسلح کاروائیاں وقتاً فوقتاً جاری رہتی ہیں۔

News ID 1941891

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha